غذائی قلت ،دورانِ زچگی خواتین کے انتقال کی شرح میں بلوچستان سرفہرست

Published On 12 February,2025 11:27 pm

کوئٹہ :(ویب ڈیسک ) بلوچستان میں دورانِ زچگی خواتین کے انتقال کر جانے کی شرح سب سے زیادہ، جب کہ صوبے میں لاکھوں بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔

محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ بلوچستان میں دوران زچگی خواتین کے انتقال کی شرح ملک بھر میں کسی بھی صوبے سے زیادہ ہے، جب کہ صوبے میں بلوچستان میں 30 فیصد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔

بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں محکمہ صحت کی جانب سے اراکین اسمبلی کو بریفنگ  دی گئی، صوبائی وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ اور سیکرٹری صحت مجیب الرحمان پانیزئی کی جانب سے اراکین کو بچوں کی غذائی قلت کے بارے میں رپورٹ سے آگاہ کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت غریب عوام کو علاج کی مفت سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات کررہی ہیں تاہم وسائل، ڈاکٹروں اور افرادی قوت کی کمی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔