جاپانی شائقین کا انوکھا اقدام، میچ کے اختتام پر اسٹیڈیم صاف کر دیا

Last Updated On 20 June,2018 06:04 pm

ماسکو: ( آن لائن ) جاپانی شائقین کا انوکھا اقدام اٹھاتے ہوئے میچ کے اختتام پر اسٹیڈیم صاف کر دیا۔ برطانی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق فیفا ورلڈ کپ 2018 میں جاپان اور کولمبیا کے درمیان ہونے والے گروپ میچ کے دوران مذکورہ صورتحال کے برعکس حیرت انگیز مناظر دیکھنے میں آئے۔

جاپان کی ٹیم نے ایونٹ کے اپنے پہلے ہی میچ میں اپنے سے مضبوط کولمبیا کو 2-1 سے اپ سیٹ شکست دی جس کے ساتھ ہی جاپانی شائقین کا جشن عروج پر تھا تاہم انہوں نے اپنی تہذیب کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے میچ کے اختتام پر تمام کوڑا کرکٹ اٹھا کر اپنی تمام نشستوں کو صاف کر دیا۔ جاپانی شائقین کے پاس بڑے بڑے پلاسٹک بیگ موجود تھے اور انہوں نے اپنی نشستوں اور ان کے اطراف میں جمع ہوانے والا تمام کچرا اٹھا کر ان تھیلوں میں بھر لیا اور اسٹیڈیم کی نشستوں کا اسی طرح صاف کر دیا جیسا کہ وہ میچ کے آغاز سے قبل تھیں۔

جاپان میں مقیم ایک صحافی اسکاٹ میک لنٹائر نے میڈٰیا کو بتایا کہ صفائی ستھرائی نہ صرف فٹبال کی ثقافت کا حصہ ہے بلکہ یہ جاپانی ثقافت کا بھی حصہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آپ اکثر سنتے کہتے ہیں کہ فٹبال دنیا بھر کے ممالک کی تہذیب کا عکاس ہے تاہم جاپانی معاشرے کا یہ اہم حصہ ہے کہ وہ یہ یقین دہانی کراتی ہے کہ سب کچھ صاف ستھرا ہو، اور اس طرح کا عمل جاپانی شائقین کی جانب سے کھیلوں کے تمام ایونٹس میں دیکھنے کو ملتے ہیں۔