کروشیا: ٹرین کا سب سے بڑا ماڈل توجہ کا مرکز بن گیا

Last Updated On 19 June,2018 11:02 am

زیگریب (دنیا نیوز ) کروشیا کے دارالحکومت زیگریب میں منچلوں کا جنوبی یورپ کا ٹرین کا سب سے بڑا ماڈل توجہ کا مرکز بن گیا ہے، پچھہتر مربع میٹر پر پھیلے ایک کلومیٹر طویل ریلوے ٹریک پر اصل کا گمان ہوتا ہے۔

ریل گاڑیوں کے شوقین سات نوجوانوں کا بنایا ماڈل کروشیا کے دارالحکومت زیگریب میں سیاحوں اور مقامی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنتا جا رہا ہے، ماڈل دو سال پہلے بنایا گیا تھا اور گزشتہ برس بیس ہزار سے زائد لوگوں نے اسے دیکھا۔

اس کی خاص بات یہ ہے کہ ریل گاڑیوں کو وائی فائی کے ذریعے کمپیوٹرز سے کنٹرول کیا جاتا ہے، اس میں ایک سکیٹنگ رِنگ میں چلنے والے کھلونے مقناطیس کے ذریعے حرکت کرتے ہیں اور شہر اور ریلوے سٹیشنوں کے ماڈل اصل معلوم ہوتے ہیں، اب اس ماڈل کو مزید وسعت دینے کا منصوبہ ہے۔