ہابٹ کے مداح فلمی لباس پہن کر جنگل میں پہنچ گئے

Last Updated On 18 June,2018 09:28 am

پراگ (دنیا نیوز ) فلمی کردار ہابٹ کی فائیو آرمیز کی چیک ریپبلک کے جنگلوں میں لڑائی، سالانہ ہونے والے اس فلمی میلے میں ایک ہزار افراد نے حصہ لیا۔

نیزے،بھالے، تلواریں اور تیر، ایک ہزار افراد اسلحہ سے لیس میدان جنگ میں کود پڑے، فلم کے کرداروں جیسے ملبوسات پہنے ہابٹ کے مداح چیک ریپبلک کے دارالحکومت پراگ سے اسی کلومیٹر دور جنگل میں پہنچ گئے۔

بیٹل آف دی فائیو آرمیز کے نام سے اس سالانہ لڑائی کا آغاز اٹھارہ برس پہلے ہوا تھا اور اب اس کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ مزے کی بات یہ ہے کہ اس لڑائی میں اکثر شیطانی قوتیں جیت جاتی ہیں۔