واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ دراز قد کے حامل افراد میں کینسر کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔
یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے سائنسدانوں کی جانب سے کی جانے والی تحقیق میں دس لاکھ افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیاگیا، جن میں مختلف قدامت اور بیماریوں میں مبتلا افراد شامل تھے۔
ماہرین نے ڈیٹا کا جائزہ لینے کے بعد بتایا کہ اگر کوئی مرد پانچ فٹ سات انچ اور خاتون پانچ فٹ تین انچ سے زائد طویل القامت ہے تو ان میں کینسر کے شکار ہونے کے امکانات زیادہ ہوں گے۔