مستری کی طرح کام کرنے والا انسان نما روبوٹ تیار

Last Updated On 03 October,2018 07:07 pm

ٹوکیو: (ویب ڈیسک) جاپان میں روبوٹ بہت تیزی سے انسانوں کی جگہ لے رہے ہیں، جاپان نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ انڈسٹریل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ماہرین نے انسان نما مزدور روبوٹ تیار کیا ہے جو تعمیرات کے کام کرسکتا ہے۔

جاپان میں کم شرح پیدائش اور مزدوروں کی شدید قلت کو دیکھتے ہوئے مزدور روبوٹ تیار کیا گیا ہے۔ اس نئے روبوٹ کو "ایچ آر پی فائیو پی" کا نام دیا گیا ہے۔انسانوں کی طرح لچک دار بنایا گیا یہ روبوٹ اگرچہ سست روی سے کام کرتا ہے لیکن اس میں غلطی کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔

اس ایجاد سے امکان پیدا ہوا ہے کہ اگلے چند برس میں روبوٹ مستری عام ہوجائیں گے۔