سمارٹ فون جو کلائی پر گھڑی کی طرح پہنا جا سکے گا

Last Updated On 04 September,2018 06:03 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) ایپل اور سام سنگ تو ابھی تک لچکدار سمارٹ فون متعارف کرا نہیں سکے مگر ایک کمپنی ایک پورے سمارٹ فون کو کلائی پر لپیٹنے کیلئے تیار ہے۔

زی ٹی ای کی ذیلی کمپنی نوبیا نے آئی ایف اے نمائش کے دوران ایسا کانسیپٹ فون نوبیا اے متعارف کرایا جسے  وئیر ایبل سمارٹ فون  قرار دیا گیا ہے جس میں بہترین کیمرا بھی دیا گیا ہے اس فون کا لچکدار ڈسپلے دیکھنے میں رنگا رنگ اور اس میں ٹیکسٹ کو پڑھنا آسان ہے۔

کمپنی کی جانب سے فی الحال اس ڈیوائس کے ڈسپلے کے سائز کو ظاہر نہیں کیا گیا اور نہ ہی دیگر تفصیلات کو بیان کیا گیا ہے تاہم اس کے مطابق رواں سال کی آخری سہ ماہی کے دوران اس حوالے سے مزید تفصیلات بیان کی جائینگی۔