نیپال :پہلے روبوٹک ریسٹورنٹ کا افتتاح

Last Updated On 03 September,2018 03:28 pm

کھٹمنڈو (دنیا نیوز ) نیپال میں کا پہلا روبوٹک ریسٹورنٹ کھل گیا جہاں روبوٹ ویٹرز آپ کو کھانا پیش کریں گے۔ کھٹمنڈو کی سنٹرل سٹریٹ "کنگز وے " پر جہاں اور کئی ریستوران ہیں وہیں ایک ریسٹورنٹ میں ٹیکنالوجی اور لذیذ کھانوں کا دلکش امتزاج بھی نظر آتا ہے۔

ویٹرز کی جگہ روبوٹ کھانا پیش کرتے ہیں، کھانا دینے کے علاوہ روبوٹ صارفین کے سوالوں کا جواب بھی دیتے ہیں۔ نیپالی لوگ جوق در جوق اس منفرد تجربے کا لطف اٹھا رہے ہیں۔