زیادہ دیر کرسی پر بیٹھے رہنا صحت کیلئے خطرناک

Last Updated On 03 September,2018 09:54 pm

لاہور (نیٹ نیوز ) طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ زیادہ دیر تک کسی ایک جگہ یا کرسی پر بیٹھے رہنا انسانی صحت کیلئے شدید نقصان دہ ہوسکتا ہے۔ ایک جدید تحقیق کے مطابق بغیر وقفے کے ایک جگہ پر آدھ گھنٹے سے زائد بیٹھنے سے کمر کے مہروں اور جوڑوں کو شدید نقصان ہوتا ہے ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ لوگ جن کو دن بھر دفتر میں بیٹھ کر کام کرنا پڑتا ہے اور ان کے کام کی نوعیت ایسی نہیں کہ وہ دفتر سے باہر جا کر کچھ وقت گزار سکیں ان کی صحت کو شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

ماہرین نے بتایا کہ دفتری اوقات میں سات سے آٹھ گھنٹے تک مسلسل بیٹھنے والے ، کئی کئی گھنٹوں تک ایک جگہ بیٹھ کر کمپیوٹر یا فائلوں کا کام کرنا انسان کی صحت کا دشمن ہے اس لئے دفتری اوقات کار کے دوران مسلسل آدھا گھنٹہ بیٹھنے کے بعد اگر ایک یا دو منٹ واک کر لی جائے تو ان کو کمر درد اور دیگر مسائل و بیماریوں سے نجات مل جائے گی۔