آزاد کشمیر کے شہری آلودہ پانی پینے سے بیماریوں کا شکار

Last Updated On 06 August,2018 07:55 pm

مظفر آباد: (دنیا نیوز) آزاد کشمیر کے اکثر علاقوں میں پیلے یرقان کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری آلودہ پانی پینے سے بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں۔

مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر کے اکثر علاقوں میں آلودہ پانی پینے سے متاثر ہونے والے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ عباس انسٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ریکارڈ کے مطابق ہسپتال آنے والے مریضوں میں زیادہ تعداد ان افراد کی ہے جو ہیپاٹائٹس اے اور ای میں مبتلا ہیں۔ آزاد کشمیر میں پینے کے پانی کا بڑا زریعہ قدرتی چشمیں ہیں، محکمہ ماحولیات کی حالیہ رپورٹ کے مطابق اکثر چشمے آلودہ ہیں جو مختلف بیماریوں کا سبب بن رہے ہیں۔

آزادکشمیر میں فضلے کو آبی گزرگاؤں میں پھینکنے سے چشموں کے ساتھ ساتھ دریاؤں کا پانی بھی آلودہ ہورہا ہے جس سے آبی حیات بھی متاثر ہورہی ہیں۔