کلونجی متعدد امراض کے علاج میں معاون

Last Updated On 19 July,2018 08:11 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) کلونجی کا سیاہ بیج کھانوں کو ذائقہ اور مہک دینے کیساتھ ساتھ متعدد طبی فوائد کا بھی حامل ہے۔ روزانہ ان سیاہ دانوں کا استعمال آپ کو متعدد امراض سے بچانے میں مدد دے سکتا ہے۔

کلونجی میں موجود وٹامنز، امینیو ایسڈز، پروٹینز، فیٹی ایسڈز، آئرن، پوٹاشیم، کیلشیئم اور متعدد دیگر اجزاء اس کی افادیت کو بڑھا دیتے ہیں۔ کلونجی کا استعمال انسانی صحت کے لیے مفید ہے اور اس کے بے شمار فائدے ہیں۔ کلونجی کا تیل بالوں کے گرنے سے روکنے میں مدد دے کر گنج پن سے بچاتا ہے جبکہ بالوں کی نشوونما بھی تیز کرتا ہے۔ اس کے علاوہ کلونجی کا بیج کیل مہاسوں کو ختم کرنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔ لیموں کے عرق اور کلونجی کے تیل کو مکس کرکے استعمال کرنے سے متعدد جلدی مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے، کلونجی کا خالص تیل ایڑیاں پھٹنے کے مسئلے سے نجات دلانے کے لیے بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

کلونجی کے بیج پیس کر انہیں شہد کی معمولی مقدار میں شامل کرکے استعمال کرنا یاداشت کو بہتر بناتا ہے، اگر اس مکسچر کو گرم پانی میں ملا کر پیا جائے تو اس سے سانس کے امراض جیسے دمہ وغیرہ سے نجات میں بھی مدد ملتی ہے۔ اگر تو آپ ہائی بلڈ پریشر کے شکار ہیں تو آدھا چائے کا چمچ کلونجی کا تیل گرم پانی میں ملا کر پینا عادت بنالیں، اس سے بلڈ پریشر کو کنٹرول میں لانے میں بھی مدد ملتی ہے۔