روزانہ کتنے گلاس پانی پینا صحت کے لیے ٹھیک ہے؟

Last Updated On 15 July,2018 11:36 pm

لاہور:‌ (دنیا نیوز) ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ روزانہ پانی پینے کا انحصار فرد کے جسمانی وزن اور ساخت پر ہوتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق ہر شخص کے لیے پانی کی مقدار مختلف ہوسکتی ہے مگر بالغ افراد کو دن میں تقریباً 2 سے 4 لیٹر پانی پینا چاہیے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پانی کی ضرورت میں کمی بیشی کا انحصار موسم پر بھی ہوتا ہے۔ ورزش کرنے والے افراد کو پانی کی ضرورت زیادہ ہوتی ہے کیونکہ پٹھوں کو مناسب افعال اور مرمت کے لیے زیادہ پانی درکار ہوتا ہے۔