سکن کینسر کی شناخت کے لیے نیا بلڈ ٹیسٹ

Last Updated On 18 July,2018 10:45 pm

آسٹریلیا: (دنیا نیوز) آسٹریلوی ماہرین نے جلد کے سرطان کا ایک نیا ٹیسٹ دریافت کرلیا ہے۔

ایڈتھ کووان یونیورسٹی آسٹریلیا کے ماہرین نے خون کا ایک کامیاب ٹیسٹ بنایا ہے جو جلد کے کینسر کی شناخت کرسکتا ہے جسے میلانوما بھی کہتے ہیں۔ خون کا یہ سادہ سا ٹیسٹ سکن کینسر کو ابتدائی مرحلے پر ہی بھانپ لیتا ہے، اس طرح مریض بار بار تکلیف دہ بایوپسی سے بچ جاتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق بروقت تشخیص سے اس مرض میں زندہ بچ جانے کی امید کافی زیادہ ہوتی ہے۔ تاہم کئی مرتبہ درست نتیجہ نہیں نکلتا اور مرض بڑھ جاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ شروعات میں کینسر شناخت کرنے والا یہ ٹیسٹ بہت مؤثر ثابت ہوسکتا ہے۔