ذیابیطس کے مریضوں کے لیے انقلابی دوا کی تیاری

Last Updated On 27 June,2018 11:14 pm

لاہور: (دنیا نیوز) امریکی ماہرین طب نے ذیابیطس کے مریضوں کے لیے انقلابی دوا کی تیاری میں اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ جو انسولین کے انجیکشن کی ضرورت کوختم کردے گی۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ نئی دوا میں انسولین کو کیپسول کی شکل میں مریض کو دیا جائے گا۔ محققین کے مطابق اس دوا کی تیاری کا طریقہ کار کافی آسان ہوگا اور اسے کمرے کے درجہ حرارت میں 2 ماہ تک محفوظ رکھنا ممکن ہوگا، جبکہ انجیکشن اتنے عرصے تک محفوظ نہیں رکھے جاسکتے۔ تاہم دوا کی تیاری میں کچھ سال ضرور درکار ہوں گے۔