لیموں گردے کی پتھری ختم کرنے میں معاون

Last Updated On 26 June,2018 11:17 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ماہرین کے مطابق لیموں کا استعمال گردے میں موجود پتھری کے مسائل کے حل کے لیے بہترین ہے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ لیموں میں تمام پھلوں کے مقابلے میں سٹرک ایسڈ کی بہت زیادہ مقدار پائی جاتی ہے، جس کی وجہ سے یہ گردے کی پتھری کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق لیموں کا مشروب گردے میں پتھری کو روکنے کے ساتھ ساتھ پہلے سے موجود پتھری کی رفتار بڑھنے کو بھی سست کرتا ہے۔