لاہور : ( ویب ڈیسک ) پاکستان کے انٹرنیشنل ہاکی پلیئر حنان شاہد نے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا۔
رپورٹس کے مطابق حنان شاہد کو ایمرجنگ پلیئر آف ایشیا 2022 قرار دے دیا گیا ہے اور انہوں نے کوریا میں ہونے والے ایشین ہاکی فیڈریشن کے اجلاس کے موقع پر منعقدہ تقریب میں انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے صدر طیب اکرام سے ٹرافی وصول کی۔
خیال رہے کہ انٹرنیشنل ہاکی پلیئر ایتھلیٹ کمیشن آف ایشین ہاکی فیڈریشن 2023-24 کے رکن بھی بن گئے ہیں۔
علاوہ ازیں حنان شاہد کو ایتھلیٹ ایمبیسیڈر آف ایشیا ہاکی فیڈریشن بھی مقرر کیا گیا ہے۔