نیشنل رینکنگ ٹینس : محمد شعیب، عابد اور عقیل خان کی سیمی فائنل میں رسائی

Published On 31 December,2022 02:57 am

اسلام آباد : ( ویب ڈیسک ) نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ 2022 کے مینز سنگلز کوارٹر فائنل مقابلوں میں محمد شعیب ، محمد عابد اور عقیل خان نے کامیابی سمیٹ کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف ) کے زیر اہتمام ساتویں سرینا ہوٹلز نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ 2022 کے مقابلے کامیابی جاری ہیں جن میں ملک بھر کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

پی ٹی ایف حکام کے مطابق جمعہ کو کھیلے جانے والے مردوں کے سنگلز کوارٹر فائنلزمیں محمد شعیب ، محمد عابد اور عقیل خان نے کامیابی حاصل کر کے اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کر لی۔

حکام کے مطابق مردوں کے ڈبلز کوارٹر فائنلزمیں مدثر مرتضی/ ایم عابد اور ہیرا عاشق / یوسف خلیل پر مشتمل جوڑیوں نے اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔

لیڈیز سنگلز کوارٹر فائنلز میں نور ملک اور بوائز سنگلز 18 اور اس سے کم عمر کے کوارٹر فائنلز میں سمیع زیب خان ، حامد اسرار، بلال عاصم اور مہاتیر محمد کامیاب ہوئے۔