آسٹریلیا سے ملک بدری زندگی کا قیمتی تجربہ ہے : نوواک جوکووچ

Published On 30 December,2022 01:34 am

لند ن: (ویب ڈیسک ) سربین ٹینس سٹار نوواک جوکووچ نے کہا ہے کہ آسٹریلیا سے ملک بدری کا واقعہ ساری زندگی میرے ساتھ رہے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹینس سٹار نوواک جوکووچ نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ آسٹریلیا سے ملک بدری کبھی نہیں بھولوں گا، یہ واقعہ ساری زندگی میرے ساتھ رہے گا۔

معروف ٹینس سٹار نے کہا کہ یہ واقعہ میرے لئے زندگی کا ایک قیمتی تجربہ ہے،یہ ایسی چیز تھی جس کا میں نے اس سے قبل کبھی بھی تجربہ نہیں کیا ، پرامید ہوں کہ اب ایسا کبھی نہیں ہوگا۔

جوکووچ نے کہا کہ میں پر امید ہوں کہ مجھے آسٹریلیا جانے اور وہاں کھیلنے کی اجازت ضرور ملے گی جہاں میں نے بہترین کامیابی حاصل کی۔

 یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز میں جوکووچ کو کورونا کی ویکسی نیشن نہ لگوانے کے باعث آسٹریلیا کی حکومت نے ملک بدر کر دیا تھا۔