ترک شیف سالٹ بے پر یو ایس اوپن کے فائنل میں شرکت پر پابندی

Published On 23 December,2022 08:04 am

واشنگٹن : (ویب ڈیسک ) ترکیہ کے معروف شیف سالٹ بے کی یو ایس اوپن کپ 2023 کے فائنل میں شرکت پر پابندی عائد کر دی گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک شیف نصر گوکسی جو کہ ’’ سالٹ بے ‘‘ کے نام سے پوری دنیا میں شہرت رکھتے ہیں پر انکی حرکات کی وجہ سے امریکی ٹینس ٹورنامنٹ یو ایس اوپن کے فائنل میں شرکت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

یو ایس اوپن کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے آفیشل ہینڈل کے ذریے سالٹ بے پر پابندی کا اعلان کیا گیا۔

یہ فیصلہ فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں مشہور شیف کی حرکات کے بعد سامنے آیا ہے جس نے دنیا بھر کے فٹ بال شائقین کو ناراض کر دیا تھا تاہم انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے یو ایس اوپن کے فیصلے کو بہت سراہا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ سالٹ بی نے فیفا ورلڈ کپ کے فائنل کے دوران فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر بنانے کیلئے انہیں پریشان کر دیا تھا جس پر فٹبال شائقین کی جانب سے انتہائی غصے کا اظہار کیا گیا تھا۔