نیشنل رینکنگ ٹینس : مینز سنگلز کا دوسرا راؤنڈ اختتام پذیر

Published On 29 December,2022 04:17 am

اسلام آباد : (ویب ڈیسک ) ساتویں سرینا ہوٹلز نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ میں مینز سنگلز کا دوسرا راؤنڈ اختتام پزیر ہوگیا۔

پی ٹی ایف کے مطابق ساتواں سرینا ہوٹلز نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ 2022 پی ٹی ایف ایس ڈی اے ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔

بدھ کو کھیلے گئے مرد سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں یوسف خلیل ، برکت اللہ ، ہیرا عاشق ، محمد شعیب ، محمد عابد ، مزمل مرتضیٰ ، مدثر مرتضیٰ اور عقیل خان نے اپنے اپنے مقابلوں میں کامیابی حاصل کر لی۔

دوسری جانب بوائز انڈر 18 کے پہلے راؤنڈ میں اسد زمان ، سمیع زیب خان ، حمزہ رومان ، بلال عاصم اور محمد حمزہ عاصم کامیاب ہو گئے۔

لیڈیز سنگلز کے پہلے راؤنڈ میں آمنہ علی قیوم نے سوہا علی کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔