ڈیلے بلائنڈ کا 6 ماہ قبل ایجیکس سے معاہدہ ختم کرنے پر اتفاق

Published On 28 December,2022 07:41 am

ایمسٹرڈم : (ویب ڈیسک ) فٹبال کے معروف کلب ’’ ایجیکس ‘‘ نے اعلان کیا ہے کہ نیدرلینڈ فٹبال ٹیم کے کھلاڑی ڈیلے بلائنڈ نے کلب کے ساتھ معیاد ختم ہونے سے 6 ماہ قبل معاہدہ کے اختتام پر اتفاق کر لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈ کے 32 سالہ سابق فٹبال سٹار نے قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل تک ہالینڈ کی تمام میچز میں نمائندگی کی اور امریکا کے خلاف ایک گول بھی سکور کیا، تاہم بلائنڈ نے اب باہمی رضامندی سے ایجیکس کو چھوڑنے پر اتفاق کیا ہے۔

ایجیکس کے صدر ایڈون وین ڈیر سار نے کہا کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران ہم نے ڈیلے کے ساتھ معاہدے سے متعلق بات چیت کے بعد معاہدہ ختم کرنے پر اتفاق کیا ، مجھے امید ہے کہ وہ اپنے کامیاب کیریئر کو ختم کرنے کے لیے ایک اور کلب کو تلاش کر سکے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیلے کے ساتھ مل کر ہم نے ایرینا میں ایک میچ کا فیصلہ کیا ہے جہاں وہ اپنے ساتھی کھلاڑیوں اور مداحوں کو الوداع کہہ سکیں گے۔