فرانسیسی کلب کی میسی کے ساتھ معاہدے میں توسیع کی کوششیں تیز

Published On 26 December,2022 10:42 am

پیرس : (دنیا نیوز) فٹبال کے فاتح عالم کپتان لیونل میسی سے فرانسیسی کلب پی ایس جی نے معاہدے میں توسیع کی کوششیں تیز کر دی ہیں ۔

قطر میں ورلڈ چیمپئن بننے اور ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جیتنے والے لیونل میسی پر جہاں انعامات کی برسات ہوئی وہیں وہ شہرت کی بلندیوں پر بھی پہنچ چکے ہیں ۔

عروج کے ساتھ ساتھ 35 سالہ میسی کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے ، فرنچ کلب پیرس سینٹ جرمین کے ساتھ جاری ان کا معاہدہ جس کی مدت جون 2023 تک ہے،  اب توسیع کیلئے کوششوں میں مصروف نظر آرہا ہے ۔

کلب انتظامیہ کی جانب سے میسی کومعاہدہ ختم ہونے سے قبل ہی نئی اور پرکشش آفرز دی جارہی ہیں ، اس حوالے سے کلب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لیونل میسی کے والد سے معاہدے کی ازسر نو تجدید کرنے سے متعلق اہم بات چیت ہوئی ہے ۔