ٹوکیو: (دنیا نیوز) ٹوکیو اولمپکس میں چھینا جھپٹی اور دھکم پیل کے کھیل باسکٹ بال اور لانگ جمپ میں ایتھلیٹس نے زبردست جوش دکھایا۔ مینز دوڑ میں رنر کے گرنے سے ایونٹ سنسنی خیز ہو گیا۔ میڈلز کی دوڑ میں چین کا بدستور پہلا نمبر ہے۔
تفصیل کے مطابق جاپان میں جاری اولمپکس گیمز میں جوش وجذبہ بڑھنے لگا ہے۔ جوشیلے بھڑکیلے کھیل باسکٹ بال میں سپین نے فتح سمیٹ لی۔
سائیکلسٹس کی شاندار پرفارمنس بھی مرکز نگاہ رہی۔ خواتین لانگ جمپ میں جرمن ایتھلیٹ نے کامیابی حاصل کی۔ 1500 میٹر مینز دوڑ حادثہ توجہ کا مرکز بنا تو ایونٹ سنسنی خیز ہو گیا۔
ویٹ لفٹنگ میں کھلاڑیوں کی طاقت اور مہارت دیدنی تھی۔ باکسرز کی پھرتیوں اور مکے بازی نے دل جیت لیے۔
مینز فٹبال سیمی فائنل میں میزبان جاپان کو سپین سے شکست، برازیل اور میکسیکو کے خلاف بغیر گول میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا۔
گولہ اور نیزہ پھینکنے کے زبردست مقابلے بھی ہوئے۔ جمہوریہ چیک کی پلیئر نے معرکہ جیتا۔
دوڑ میں چین کا بدستور پہلا نمبر ہے۔ امریکا دوسرے جبکہ میزبان جاپان تیسرے نمبر پر ہیں۔ کھیلوں کے عالمی مقابلے 8 اگست تک جاری رہیں گے۔