اسلام آباد: (دنیا نیوز) جونیئر ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کی تیاری کے لئے قومی ہاکی جونیئر کھلاڑیوں کا فزیکل فٹنس ٹریننگ کیمپ ایبٹ آباد میں جاری ہے۔
کیمپ میں فٹنس ٹریننگ کے دن میں دو سیشز کرائے جاتے ہیں۔ مارننگ سیشن صبح 6 بجے سے 8 بجے تک اور شام 4 بجے سے 6 بجے تک کرائے جاتے ہیں۔
پہلے دن مارنگ سیشن میں 5 میل تک رننگ اور وارم اپ ایکسرسائز کرائی گئی۔
گزشتہ روز دوسرے دن تمام کھلاڑیوں کے صبح اور شام کے سیشنز میں یویو ٹیسٹ، بی ایم آئی ٹیسٹ، ایف اے ٹی لیول اور شوگر لیول ٹیٹ کئے گئے۔
کیمپ کمانڈنٹ اولمپین دانش کلیم، ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس پر پوری توجہ دی جا رہی ہے۔
کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور جدید سائنسی تکنیک سیکھانے پر کام کیا جا رہا ہے۔
کیمپ میں35 میں سے 34 کھلاڑیوں نے رپورٹ کی ہے جبکہ ایک کھلاڑی افراز انفٹ ہونے کے باعث کیمپ میں ابھی تک شریک نہ ہو سکا۔