پاکستان ہاکی فیڈریشن کی لاپرواہی، کراچی سٹیڈیم تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا

Published On 22 September,2020 05:58 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی لاپرواہی سے کراچی کا تاریخی سٹیڈیم تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔

 

عبدالستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم خستہ حال ہو گیا ہے، اس میں کروڑوں روپے لاگت کی بلیو آسٹروٹرف اور لاکھوں روپے کی گرین منی آسٹروٹرف خراب ہونے لگی ہے۔

گول پوسٹ کی جگہ بڑے پتھر رکھ دیئےگئے ہیں۔ دوسری جانب وی آئی پی انکلوژرز سمیت سٹیڈیم کی بنیادیں کھوکھلی جبکہ چھتیں اکھڑنے لگی ہیں۔

آسٹروٹرف کو پانی دینے والا الیکٹرانک سسٹم بھی ناکارہ ہو گیا ہے۔ سپرنکل ٹوٹ گئے جبکہ نکاسی آب کا نظام بھی درہم برہم ہے۔ اسکے علاوہ جبکہ جگہ جگہ ملبے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔

اس حوالے سے سیکرٹری پی ایچ ایف کا کہنا ہے جلد ہاکی سٹیڈیم کا کام شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے سندھ حکومت سے بھی تعاون کرنے کی درخواست کی۔