ٹوکیو: (ویب ڈیسک) اولمپک گیمز میں پہلا میچ میزبان جاپان اور آسٹریلیا کی مردوں کی ہاکی ٹیموں کے درمیان جبکہ خواتین کا پہلا مقابلہ نیدرلینڈز اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ہاکی کے مقابلے 24 جولائی 2021ء سے 6 اگست 2021ء کے درمیان ہوں گے۔
پول اے میں آسٹریلیا، ارجنٹیا، بھارت، سپین، نیوزی لینڈ اور جاپان جبکہ پول بی میں بیلجیم، نیدرلینڈز، جرمنی، برطانیہ، کینیڈا اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔
خواتین کے پول اے میں نیدرلینڈز، جرمنی، برطانیہ، آئرلینڈ، بھارت اور جنوبی افریقہ جبکہ پول بی میں آسٹریلیا، ارجنٹینا، نیوزی لینڈ، اسپین، چین اور جاپان کی ٹیمیں شامل ہیں۔
پاکستان کی ہاکی ٹیم اولمپک مقابلوں کیلئے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی اور ان مقابلوں میں شامل نہیں ہوگی۔ گولڈ میڈل کے لیے مردوں اور خواتین کے مقابلے بالترتیب 5 اگست اور 6 اگست ہوں گے۔