گلگت: (دنیا نیوز) پاکستان ہاکی فيڈريشن نے گلگت بلتستان ميں انٹرنيشنل ہاکی کروانے کا پلان بنا لیا ہے۔ آسٹروٹرف گراؤنڈ بنانے اور ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا اعلان کر دیا گیا۔
صدر پی ايچ ايف برگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر نے اس سلسلے میں وزيراعلٰ گلگت بلتستان میر افضل سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں پہلی مرتبہ گلگت بلتستان کے برفيلے پہاڑی سلسلوں ميں ٹيلنٹ ہنٹ لگانے کا اعلان کیا گیا۔
اس سلسلے میں گلگت کے سیاحتی مقام پر صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن نے زیر تعمیر ہاکی آسٹروٹرف گرونڈ کا جائزہ لیا۔ ہاکی کھلاڑیوں کو جدید ہاکی کوچنگ اور فزیکل فٹنس کرائی جائے گی تاکہ مستقبل میں یہاں سے بھی کھلاڑی بھی قومی ہاکی ٹیم کا حصہ بن سکیں۔