لاہور: (دنیا نیوز) پی ایچ ایف کے سیکرٹری جنرل آصف باجوہ نے بتایا ہے کہ پاکستان ہاکی کے سسٹم کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
آصف باجوہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ہاکی کی بہتری کے لئے سسٹم میں تبدیلیاں ناگزیر ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے ہاکی بحالی کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔
سیکرٹری پی ایچ ایف کا کہنا تھا کہ پاکستان آرمی نے ہمیشہ پاکستان ہاکی کو بھرپور سپورٹ کیا۔ وزیراعظم عمران خان بھی جلد ہاکی کے لئے بڑا اعلان کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں تمام ہاکی باڈیز اپنے اپنے ملک میں اربوں روپے خرچ کرتی ہیں۔ ہاکی میں دنیا کا مقابلہ کرنا ہے تو ہائی پرفارمنس پر خرچ کرنا ہوگا۔ تمام سٹیک ہولڈرز کا ایک پیج پر آنا پاکستان ہاکی کے لئے خوش آئند ہے۔