اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہاکی کے کھیل کے زوال پذیر ہونے کے باجود بھی عوام کی اس میں دلچسپی برقرار ہے ۔
وفاقی وزیراطلاعات کی سیکرٹری ہاکی فیڈریشن آصف باجوہ سے ملاقات ہوئی،ہاکی میں بہتری کیلئے امور پر گفتگو کی گئی،اس موقع پر شبلی فراز کا کہنا تھاکہ قومی کھیل کی بہتری کیلئے پاکستانی عوام اور کمرشل ایریا کو حکومت کا ساتھ دینا ہو گا۔
آصف باجوہ کاکہنا تھا کہ وزیر اطلاعات کی جانب سے ہاکی کی بہتری کیلئےآواز اٹھانے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔