کورونا وائرس کا ڈر، ایشلے بارٹی نے یو ایس اوپن میں شرکت سے معذرت کرلی

Last Updated On 30 July,2020 07:04 pm

کینبرا: (دنیا نیوز) کورونا وائرس کے ڈر سے دنیا کی نمبر ون ٹینس سٹار ایشلے بارٹی نے یو ایس اوپن میں شرکت سے معذرت کر لی تاہم وہ فرانسیسی گرینڈ سلیم میں نمائندگی کریں گی یا نہیں، اس کا اعلان جلد کریں گی۔

تفصیل کے مطابق آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی ٹینس سٹار ایشلے بارٹی کا بڑا اعلان سامنے آ گیا ہے۔ کورونا وائرس کی دوسری لہر سے دنیا کی نمبر کھلاڑی نے امریکی ایونٹ میں شرکت سے معذرت کر لی ہے۔

اپنے بیان میں ایشلے بارٹی کہا کہ وہ اپنی اور ٹیم ممبرز کی زندگی خطرے میں نہیں ڈالنا چاہتیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے التوا کا شکار فرنچ اوپن پر اپنے خدشات ظاہر کر دیئے اور کہا کہ موجودہ حالات میں وہ فرانسیسی گرینڈ سلیم میں اِن ایکشن ہوتی ہیں یا نہیں، جلد فیصلہ سنا دیں گی۔