کوکو گاف: امریکا کی ابھرتی ہوئی باصلاحیت ٹینس سٹار

Last Updated On 30 June,2020 10:00 pm

لاس اینجلس: (ویب ڈیسک) امریکا سے تعلق رکھنے والی 16 سالہ ٹینس سٹار کوک گاف کا شمار باصلاحیت کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے گزشتہ سال صرف 15 سال کی عمر میں ڈبلیو ٹی اے کا ٹائٹل جیت کر سب کو دنگ کر دیا تھا۔

کوکو گاف 13 مارچ 2004ء کو امریکی ریاست فلوریڈا میں پیدا ہوئیں۔ ورلڈ سنگلز میں ان کی 49ویں جبکہ ڈبلز میں 42 پوزیشن ہے۔ انہوں نے گزشتہ سال ایک مقابلے میں پانچ مرتبہ چیمپئن رہنے والی وینس ولیمز کو اپنے کھیل سے حیران کر دیا تھا۔ انہوں نے دو ڈبلیو ٹی اے ڈبل ٹائٹلز بھی اپنے نام کر رکھے ہیں۔

کوکو گاف کو بچپن سے ہی کھیلوں میں حصہ لینے کا شوق تھا کیونکہ ان کے والدین بھی ایتھلیٹس ہیں۔ کھیل کا شوق پروان چڑھا تو انہوں نے ٹینس پر بھرپور توجہ دی اور اسی کو اپنا نصب العین بنایا۔ آج ان کا شمار ٹینس کے ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔

16 برس کی کوکو گاف جو ٹینس کی دنیا میں ابھرتی کھلاڑی ہیں، نسلی تعصب کے خلاف ‘بلیک لائیوز میٹر’ مظاہرے میں شامل ہوئیں اور ایک جذباتی تقریر کرتے ہوئے کہا کہ وہ فوراً تبدیلی چاہتی ہیں۔