امریکی ٹینس سرینا ولیمز افتتاحی کینٹکی ٹورنامنٹ کھیلنے کیلئے تیار

Last Updated On 17 July,2020 08:34 pm

لاس اینجلس: (ویب ڈیسک) اس بات کی تصدیق کینٹکی ٹورنامنٹ کے منتظمین کی جانب سے کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ امریکی ٹینس سرینا ولیمز رواں سال اگست میں ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ 23 مرتبہ گرینڈ سلام چیمپئن رہنے والی سرینا ولیمز کا 2017ء میں منعقد ہونے والے یو ایس اوپن کی فاتح سلواین سٹیفنز سے 10 اگست کو مقابلہ ہوگا۔

خیال رہے کہ سرینا ولیمز نے آخری مرتبہ کورونا وائرس کی وبا سے پہلے فروری میں فیڈ کپ میں حصہ لیا تھا۔ اب ڈبلیو ٹی اے او اے ٹی پی ٹورر کے دونوں ٹارنامنٹ ماہ اگست میں ہی شیڈول ہیں۔

سرینا ولیمز اس سے قبل ہی یو ایس اوپن گرینڈ سلام ٹورنامنٹ میں انٹری دینے کی خواہش ظاہر کر چکی ہیں جو کہ 31 اگست کو نیویارک میں منعقد ہوگا۔ ویمن ٹینس ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو سٹیو سائمن نے کینٹکی ٹورنامنٹ کو ٹینس کی دنیا میں ایک نیا اضافہ قرار دیا ہے۔