جرمن ٹینس ٹورنامنٹ، ڈومنک تھیم نے اطالوی حریف کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دیدی

Last Updated On 15 July,2020 10:00 am

برلن: (دنیا نیوز) جرمنی میں نمائشی ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں آسٹریا کے ڈومنک تھیم نے اطالوی حریف کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے دی، یوکرائن کی الینا سووِیٹولینا نے لیٹوین مدمقابل کو بھی ہرا کر آؤٹ کر دیا۔

لاک ڈاؤن کے دوران ٹینس کورٹ کی رونقیں بھی بحال، جرمنی کے نمائشی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز میں مرد و خواتین کی انٹری ہوئی، آسٹریا کے ڈومنک تھیم نے اٹالین مدمقابل جینک سِنر کو چھ تین اور سات چھ سے لگاتار دو سیٹ ہرا کر آؤٹ کیا۔ دوسرے میچ کا اختتام سپر ٹائی بریک پر ہوا، اٹلی کے بیریٹینی نے اسپینش حریف کو 1-2 سے ہرایا۔

ویمن سنگلز میں عالمی نمبر ایک الینا سوویٹولینا نے لیٹویا کی سیواسٹووا کو اسٹریٹ سیٹس میں آؤٹ کلاس کیا، فائنل میں رسائی پانے والی یوکرائن کی سویٹولینا کی جیت کا اسکور چھ تین اور چھ دو رہا۔ لاک ڈاؤن ایس او پیز میں ٹینس کے شاندار کھیل نے مزہ دوبالا کر دیا۔