اے ٹی پی کپ: نمبر ون رافیل نڈال نے ٹیم اسپین کو کوارٹر فائنل میں رسائی دلا دی

Last Updated On 07 January,2020 05:39 pm

سڈنی: (دنیا نیوز) آسٹریلیا میں جاری اے ٹی پی کپ میں نمبر ون رافیل نڈال نے ٹیم اسپین کو کوارٹر فائنل میں رسائی دلا دی، شکست پر شکستہ دل فرنچ ٹینس اسٹارنے ریکٹ پر غصہ نکال دیا۔ نواک جوکووچ نے بھی کامیابی سمیٹ لی۔

سڈنی اور پرتھ پر ٹینس کے بڑے مقابلے، اے ٹی پی کپ کوارٹر فائنل تک رسائی کی دوڑ میں ٹاپ سیڈ رافیل نڈال نے مدمقابل پر برتری کی دھاک بٹھا دی، اسٹریٹ سیٹس کی فتح سے ٹیم اسپین کو کوارٹر فائنل کا ٹکٹ دلا دیا۔

آسٹریا کے ڈومینک تھیم نے فتح سمیٹی، فرانس اور سربیا کے کھلاڑی بھی آمنے سامنے ہوئے، فرنچ اسٹار بینوئی پیئر نے ہار کا غصہ ریکٹ پر اتار دیا، اسے زمین پر دے مارا۔

دوسرے میچ میں سابق عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ نے حریف مونفلز کو شکست سے دوچار کیا۔ اے ٹی پی کپ کے ان دلچسپ مقابلوں نے رواں ماہ شیڈول سیزن کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن کے آغاز کو بھی توجہ کا مرکز بنا دیا۔