اے ٹی پی ٹینس: رافیل نڈال نے سپینش ٹیم کو جارجیا پر دو صفر کی برتری دلا دی

Last Updated On 05 January,2020 07:11 pm

سڈنی: (دنیا نیوز) سڈنی میں جاری اے ٹی پی ٹینس میں رافیل نڈال نے سپینش ٹیم کو جارجیا پر دو صفر کی برتری دلا دی۔ سپر سٹار نواک جوکووچ نے بھی جنوبی افریقی حریف کے خلاف فتح سمیٹی۔

تفصیل کے مطابق آسٹریلوی سرزمین پر ٹینس سیزن کے آغاز میں سپینش ٹیم نے بھی دبنگ انٹری ڈال دی ہے۔ جارجیا کے خلاف سنگلز میں سپین کے روبرٹو بوٹسٹا نے مدمقابل کو ہرایا۔ ٹاپ سیڈ رافیل نڈال نے بھی برتری دکھاتے ہوئے کامیابی حاصل کی اور ٹیم سپین کا سکور دو صفر کر لیا۔

ادھر سپر سٹار نواک جوکووچ نے جنوبی افریقی حریف کو ٹف مقابلے کے بعد ہرا دیا اور سربیا کو اے ٹی پی کپ میں کامیابی دلا دی۔

کروشیا نے آسٹریا کو سنگل مقابلے میں ہرا کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر لیا۔ اے ٹی پی کپ کو پہلے گرینڈ سلیم "آسٹریلین اوپن" کی تیاری سمجھا جاتا ہے جس میں چوبیس ملکوں کے ٹاپ سیڈ کھلاڑی اِن ایکشن ہوتے ہیں۔