ماریہ شراپوا نے کندھے کی انجری سے نجات پا لی، رواں ماہ برسبن انٹرنیشنل کھیلنے کا اعلان

Last Updated On 01 January,2020 06:27 pm

ماسکو: (دنیا نیوز) روسی ٹینس اسٹار ماریہ شراپوا نے سال 2019 جاتے ہی کندھے کی انجری سے نجات پا لی، رواں ماہ برسبن انٹرنیشنل کھیلنے کا اعلان بھی کر دیا جہاں انہیں وائلڈ انٹری مل گئی ہے۔

سابق عالمی نمبر ایک ماریہ شراپوا پھر اِن ایکشن، سال 2019 جاتے ہی مکمل فِٹ ہو گئیں، کندھے کی انجری کی شکار روسی ٹینس اسٹار کی طویل انجری کا سفر ختم، رواں ماہ بریسبین انٹرنیشنل کھیلیں گی۔

پانچ بار کی گرینڈ سلیم چیمپئن ماریہ شراپوا وائلڈ کارڈ انٹری سے ایونٹ میں شرکت کریں گی، گذشتہ سال روسی کھلاڑی نے صرف 15 میچ کھیلے، یو ایس اوپن میں آخری بڑی نمائندگی تھی۔

ماریہ شراپوا کے دوبارہ کورٹ میں آنے سے ٹینس شائقین و ماہرین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔