انجریز کا شکار برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے پھر بیمار

Last Updated On 29 December,2019 05:54 pm

لندن: (دنیا نیوز) اینڈی مرے بیماری کے باعث سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن سے باہر، ان کے پرستار مایوسی سے دوچار ہو گئے۔

بتیس سالہ سابق عالمی نمبر ایک اینڈی مرے کے کھیل تو جیسے بریک ہی لگ گئی ہے۔ انجریز ہیں کہ ان کا پیچھا ہی نہیں چھوڑ رہیں۔ کمر میں درد کے بعد اب معدے میں تکلیف کے باعث ڈاکٹرز نے برطانوی ٹینس سٹار کو آرام کا مشورہ دے دیا ہے۔

بیس جنوری سے دو فروری تک شیڈول فرسٹ گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن میں شریک نہیں ہو سکیں گے۔ صرف اتنا ہی نہیں بلکہ تین جنوری سے آسٹریلیا میں ہی شروع ہونے والے اے ٹی پی کپ کی نمائندگی سے بھی محروم ہو گئے۔

تین بار گرینڈ سلیم چیمپئن اور سابق عالمی نمبر ایک اینڈی مرے سے متعلق انجری کی نئی خبر نے پرستاروں کو مایوس کر دیا ہے۔