کیرولین وُزنیاکی کا آئندہ سال ٹینس سے ریٹائر ہونے کا اعلان

Last Updated On 07 December,2019 05:19 pm

لندن: (دنیا نیوز) سابق عالمی نمبر ایک ٹینس سٹار کیرولین وُزنیاکی نے جنوری 2020ء میں آسٹریلین اوپن کے بعد انٹرنیشنل ارینا سے ریٹائر ہونے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈنمارک کی ٹینس سٹار کیرولین وُزنیاکی نے بڑا اعلان کر دیا، گذشتہ سال آسٹریلین اوپن ہی جیتنے والی نے آئندہ سال جنوری میں ٹینس کورٹ کو گُڈ بائے کہنے کا فیصلہ سنا دیا۔

29 سالہ کیرولین وزنیاکی نے دنیا کی نمبر ون ٹینس سٹار کا بھی اعزاز پایا، انجری کا شکار ہو کر اب وہ سینتیویں نمبر کی کھلاڑی ہیں۔

کیرولین وزنیاکی نے اپنے ٹینس کیریئر میں 30 ڈبلیو ٹی اے سنگل ٹائٹل جیتے اور 2010ء میں ٹاپ رینک پر براجمان ہوئیں، انہوں تین اولمپکس ایونٹس میں بھی نمائندگی حاصل کی۔

دوہزار اٹھارہ میں انہیں ہڈیوں کی بیماری لاحق ہوئی جس کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کرنے والی کیرولین وزنیاکی نے گویا ہمت ہار دی ہے۔

2020ء کے پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ہی کھیل کر پرستاروں کی نظروں سے اوجھل ہو جائیں گی۔