دوحہ: (دنیا نیوز) دوحہ کی شدید گرمی میں ایتھلیٹس کی گرمجوشیاں جاری ہیں، امریکی کھلاڑیوں کی ٹیم اور انفرادی کارکردگی شاندار رہی، نیزہ پھینکنے اور لانگ جمپ کے دلکش مناظر نے سب کے دل جیت لیے۔
الخلیفہ انٹرنیشنل سٹیڈیم میں ورلڈ ایتھلیکٹس چیمپئن شپ کے مقابلے، فُل گرم موسم میں کھلاڑیوں کی گرمجوشیاں جاری رہیں۔ چار ضرب چار سو میٹر مینز ریلے ریس امریکی ٹیم کے نام رہی، اسی کیٹگری کے ویمن مقابلے میں بھی امریکی ٹیم فاتح رہی۔
سو میٹر رکاوٹ دوڑ میں امریکا کی نیا علی کی جیت، پندرہ سو میٹر مینز دوڑ کا میدان کینین چیروئی یوٹ نے مار لیا۔ دس ہزار میٹر مینز دوڑ میں یوگنڈا کے چیپٹیگی پہلے نمبر پر رہے۔
نیزہ پھینکنے کا مقابلہ گریناڈا کے پیٹر نے اپنے نام کیا، انہوں نے چھیاسی اعشاریہ آٹھ نو میٹر کی تھرو سے سونے کا تمغہ جیتا، ویمن لانگ جمپ میں جرمنی کی ملائیکا میہامبو نے سات اعشاریہ میٹر لمبی چھلانگ لگا کر کامیابی حاصل کی۔