قطری فضائیہ کے دو تربیتی طیارے فضا ٹکرا کر تباہ

Last Updated On 10 July,2019 09:01 pm

دوحہ: (ویب ڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قطر فضائیہ کے دو طیارے تربیتی پرواز کے دوران ایک دوسرے سے ٹکرا کر تباہ ہو گئے ہیں۔

یہ حادثہ تربیتی پرواز کے دوران پیش آیا۔ قطر فضائیہ کے طیارے معمول کی پرواز پر تھے کہ اچانک ان کے درمیان تصادم ہو گیا، دونوں طیاروں میں فضا میں ہی آگ بھڑک اٹھی اور زمین پر گر کر تباہ ہو گئے۔

تاہم دونوں طیاروں کے پائلٹس پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگا کر زمین پر بحفاظت اتر گئے۔