پولو فیسٹیول: دفاعی چیمپئن چترال نے گلگت بلتستان کو ہرا دیا

Last Updated On 10 July,2019 03:08 pm

چترال: (دنیا نیوز) چترال پولو فیسٹیول کے دوران دفاعی چیمیئن چترال نے گلگت بلتستان کو شکست دیدی۔

دنیا نیوز کے مطابق چترال کی ٹیم نے 5 کے مقابلے میں 6 گول سے میچ جیتا، چترال کی ٹیم مسلسل چھٹی بار ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئی، شادی خان 3 گول کرنے پر ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ ٹیم کے کپتان شہزادہ سکندر الملک نے 2 گول کیے۔

تقریب کے مہمان خصوصی کور کمانڈر لینفٹیننٹ پشاور شاہین مظہر محمود تھے، تقریب کے دوران سینئر صوبائی وزیر سیاحت عاطف خان نے بھی شرکت کی۔

تقریب میں شرکت کار اسٹنٹ مین اورکار چپمنگ اسپشلٹ سلطان گولڈن کو موقع نہ مل سکا، سلطان گولڈن نے کار جمپنگ کا ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرنا تھا۔