پشاور: غیر معیاری سوڈا اور جعلی مشروبات کی دو فیکٹریاں سیل، 3 افراد گرفتار

Last Updated On 26 June,2019 01:01 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی نے پشاور میں کارروائیوں کے دوران غیر معیاری سوڈا اور جعلی مشروبات کی دو فیکٹریاں سیل کر کے تین افراد کو گرفتار کر لیا۔

فوڈ اتھارٹی ترجمان کے مطابق پشاور کے علاقے وارسک روڈ پنام ڈھیری کے علاقے میں مشروبات بنانے والے یونٹس پر چھاپے مارے گئے جس کے دوران غیر معیاری سوڈا اورجعلی مشروبات کی 2 فیکٹریاں سیل کی گئیں۔

کارروائی میں 4 ہزارلٹر جعلی مشروبات تلف کر دیئے گئے۔ کارروائی کے دوران 3 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق فیکٹریاں گھروں میں قائم کی گئی تھیں۔