مردان: ڈانگ بابا ہوتی میں بیوی نے شوہر کو جلا دیا

Last Updated On 04 July,2019 04:14 pm

مردان: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کے نواحی علاقے ڈانگ بابا ہوتی میں بیوی نے شوہر کو جلا دیا۔

دنیا نیوز کے مطابق یہ واقعہ خیبر پختونخواہ کے ضلع مردان کے علاقے ڈانگ بابا میں پیش آیا جہاں بیوی نے پہلے خاوند کو نشہ آور گولیاں دیں جس کے بعد وہ بے ہوش ہو گیا۔

پولیس کے مطابق شوہر کے بے ہوش ہو جانے کے بعد خاتون نے شوہر کو آگ لگا دی، پولیس نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کر لیا ہے اور مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ملزمہ نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرایا کہ شوہر کو آگ لگا کر مارنے کی وجہ اس کی جانب سے غیر اخلاقی کام کرنے کے لیے مجبور کرنا تھا جس کے بعد طیش میں آ کر شوہر کو مار ڈالا۔