ارجنٹائنی فٹبال ٹیم کے منیجر جارج سمپاؤلی کا معاہدہ ختم

Last Updated On 17 July,2018 06:43 pm

بیونس آئرس: (ویب ڈیسک) ارجنٹائن نے فٹبال ورلڈ کپ میں ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے پیش نظر باہمی اتفاق سے منیجر جارج سمپاؤلی کا معاہدہ ختم کر دیا۔

2014 کی رنر اپ ارجنٹائنی ٹیم کی فٹبال ورلڈ کپ 2018 میں ناقص کارکردگی، پری کوارٹر فائنل میں فرانس کے ہاتھوں 4-3 گولز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس پر ٹیم منیجر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ 58 سالہ سمپاؤلی نے گزشتہ سال مئی میں بطور منیجر ارجنٹائن ٹیم کا چارج سنبھالا تھا۔ علاوہ ازیں فزیکل ٹرینر جارج ڈیسیو اور وڈیو اینالسٹ متھیاس مانا کو بھی ہٹا دیا گیا ہے۔