فٹبال ورلڈکپ کا بادشاہ کون ہوگا؟ ہتھنی نے پیشگوئی کردی

Last Updated On 15 July,2018 10:26 pm

ماسکو: (دنیا نیوز) فیفا فٹبال ورلڈکپ کا بادشاہ کون ہوگا؟ کراچی کے سفاری پارک کی ہتھنی نے پیشگوئی کر دی۔

فٹبال ورلڈکپ کا آخری معرکہ، عالمی بادشاہت کا تاج کس کے سر سجے گا؟ اس فائنل معرکے سے قبل کراچی کے سفاری پارک کی ہتھنی نے فرانس کو فیورٹ قرار دیے دیا۔ ہتھنی نے فٹبال کھیلی اور یہ بھی بتایا کہ بڑے مقابلے میں کروشیا کو شکست ہوگی۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کروشیا تاریخ رقم کرتا ہے یا فرانس پھر سے بازی لے جائے گا۔