قائم مقام امریکی سفیر کی وزیر خزانہ سے ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال

Published On 21 March,2025 08:57 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قائم مقام امریکی سفیر نٹالی بیکر نے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران اقتصادی تعاون بڑھانے اور پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا، وفاقی وزیر خزانہ نے حکومتی معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر بریفنگ دی۔

اعلامیہ کے مطابق نٹالی بیکر نے پاکستان کی معاشی پیشرفت اور اصلاحات کو سراہا اور کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ مضبوط دوطرفہ تعلقات کا خواہاں ہے۔

ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔