شہر قائد میں منکی پاکس کا پہلا کیس سامنے آگیا

Published On 22 March,2025 07:03 pm

کراچی :(ویب ڈیسک) شہر قائد میں منکی پاکس (ایم پاکس) کا پہلا کیس سامنے آگیا۔

محکمہ صحت کے مطابق  متاثرہ مریض کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے، ایم پاکس کے مریض کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں ہے، مریض کی عمر 29 سال اور تعلق کراچی کے شاہ لطیف ٹاؤن سے ہے۔

مریض میں ابتدائی طور پر علامت 15 مارچ 2025 کو ظاہر ہوئی، محکمہ صحت کی طرف سے دیکھا جا رہا ہے کہ وہ کن کن افراد سے ملے ہیں۔

واضح رہے کہ 30 جنوری 2025 کو خیبرپختونخوا میں رواں برس ایم پاکس کا دوسرا کیس سامنے آیا تھا جب قطر سے پشاور ایئرپورٹ پر آنے والی 5 ماہ کی بچی میں وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔