جانی خیل: (دنیا نیوز) بنوں کے مدرسہ مہتمم اور علماء کی جانب سے پاک فوج کے تعاون سے گرینڈ امن جرگے کا انعقاد کیا گیا۔
میجر جنرل ذوالفقار علی بھٹی، جنرل آفیسر کمانڈنگ کوہاٹ نے جرگہ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر شرکاء نے متفقہ طور پر فتنہ الخوارج، شر پسند عناصر کی روک تھام اور اس سلسلے میں حکام کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
علماء اور مشائخ کرام نے علاقے میں تعلیم ، صحت خصوصاً بچیوں کی تعلیم کے حوالے سے کی جانے والی کاوشوں پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا، شرکاء نے پاک فوج، سکیورٹی فورسز اور ان کے شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔