کرپٹو کرنسی کو غیر قانونی قرار دینے کیلئے دائر درخواست پر متعلقہ حکام سے جواب طلب

Published On 05 December,2024 09:32 am

پشاور: (دنیا نیوز) کرپٹو کرنسی کو غیر قانونی قرار دینے کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس عتیق شاہ اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے کرپٹو کرنسی کو غیر قانونی قرار دینے کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی۔

وکیل درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے 2018 میں کرپٹو کرنسی کو غیر قانونی قراردیا تھا، کرپٹو کرنسی ممکنہ طور پر غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال ہوتی ہے، پاکستان اور خیبرپختونخوا میں کرپٹو کرنسی سے متعلق کوئی قانونی سازی نہیں کی گئی ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے مزید کہا کہ کرپٹو کرنسی کا کاروبار اس وقت پاکستان میں عروج پر ہے، کرپٹو کرنسی ریگولیٹ ہونے سے قومی خزانہ کو بڑا فائدہ ہوگا۔

بعداز اں عدالت عالیہ نے کرپٹو کرنسی کو غیر قانونی قرار دینے کیلئے دائر درخواست پر متعلقہ حکام سے جواب طلب کرلیا۔