شہر قائد میں سمندری ہوائیں بحال، موسم آج بھی گرم اور مرطوب

Published On 29 October,2024 10:09 am

کراچی: (رطابہ عروس) شہر قائد میں سمندری ہوائیں بحال ہو گئی ہیں مگر موسم آج بھی گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 25.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ دن کے اوقات میں پارہ 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے تاہم شہر کا موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اس وقت شہر میں جنوب مغربی سمت سے 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 92 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی۔